راجوری//ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر راجوری میں پولیس نے پچھلے چند دنوں میں 44موٹرسائیکل ضبط کرلئے جن میںسے کئی چوری شدہ ہونے کا اندیشہ ہے ۔ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس کی ہدایت پر ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر جسونت سنگھ کی سربراہی میں ایس ایچ او راجوری اورانچارج پولیس چوکی سٹی نے مختلف مقامات پر ناکے لگاکر گاڑیوں کی چیکنگ کی جس دوران 44دوپہیہ گاڑیوں کو ضبط کرلیاگیاجبکہ کئی دیگر کے چالان کئے گئے ۔ان تمام گاڑیوں کو 550آر پی سی کے تحت ضبط کیاگیاہے ۔پولیس کے مطابق ان میںسے بیشتر بغیر کاغذات کے ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق ان میںسے کچھ چوری کی ہوںگی کیونکہ ناکہ دیکھتے ہی ان کے ڈرائیور گاڑیوںکو تھوڑی دور پارک کرکے فرار ہوگئے۔دریں اثناء ایک چوری شدہ موٹرسائیکل زیر نمبر JK20 8306ریاسی کے اس کے مالک سنجے کمار کے حوالے کی گئی ہے ۔