راجوری //ڈویژنل کمشنر جموں ڈاکٹر رگو لینگر راجوری سپورٹس سٹیڈیم میں ’پیر پنچال کرکٹ ٹورنامنٹ ‘کا افتتاح کیا ۔ ’پیر پنچال کرکٹ ٹورنامنٹ ‘جو کہ ضلع میں لگ بھگ ایک ماہ تک جاری رہے گا کو ہیل ویو کرکٹ کلب نے ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے منعقد کیا ۔آزادی کا امرت مہا اتسو کے زیر تحت ڈویژنل کمشنر جموں نے اس ٹورنامنٹ کا افتتاخ کیا جبکہ اس موقعہ پر آفیسر موصوف کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر راجوری راجیش کمار شون ،ضلع ترقیاتی کونسل کے نائب چیئر مین شبیر احمد خان ،ایڈیشنل ایس پی راجوری ودیگر اعلیٰ آفیسران بھی موجود تھے ۔ناک آئوٹ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے کر کٹ ٹورنا منٹ میں جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں سے کرکٹ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ڈویژنل کمشنر نے کہاکہ کرکٹ نوجوانوں میں آپسی اتحاد پیدا کرنے میں ایک اہم رول ادا کرتا ہے ۔