عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//راجوری کے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر (اے آر ٹی او) نے کالا کوٹ قصبے میں ایک بڑے پیمانے پر سڑک چیکنگ مہم چلائی۔ یہ کارروائی ٹرانسپورٹ کمشنر وشیش پال مہاجن اور ڈپٹی کمشنر راجوری، ابھیشیک شرما کی ہدایات پر انجام دی گئی۔مہم کے دوران کل 90 گاڑیوں کی جانچ کی گئی، جن میں سے 16 گاڑیوں کے خلاف قوانین کی خلاف ورزی پر ای-چالان جاری کیا گیا۔ ان چالان شدہ گاڑیوں سے تقریباً 36 ہزار روپے جرمانے کی توقع ہے۔مزید برآں، 6 ٹاٹا میجک گاڑیاں بغیر درست پرمٹ کے چلنے پر ضبط کر لی گئیں، جو کہ کمرشل ٹرانسپورٹ قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔اے آر ٹی او راجوری نے کہا کہ ایسی جانچ مہم میں آئندہ دنوں میں بھی جاری رہیں گی تاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر قابو پایا جا سکے اور ضلع بھر میں سڑکوں پر نظم و ضبط کو فروغ دیا جا سکے۔انہوں نے تمام گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں سے اپیل کی کہ وہ سڑک کے قوانین کی پابندی کریں تاکہ نہ صرف جرمانے سے بچا جا سکے بلکہ سڑک استعمال کرنے والے تمام افراد کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔