کپوارہ// راجوار ہندوارہ کے شاٹھی گام کی ایک آٹھویں جماعت کی طالبہ نے ’’ INFINITY AND MORE‘‘نامی ایک کتاب تحریر کیاجس کی علاقہ کے لوگو ں نے سراہنا کی ۔حینا جان دختر تجمل الاسلام خان کا تعلق بھی شاٹھی گام سے ہے ۔حینا جان کا کہنا ہے کہ اُسے بچپن سے ہی لکھنے کا شوق تھا اور یہی وجہ ہے کہ وہ لکھنے پر مجبور ہوگئی ۔انہوں نے کہا’’ میں نے اپنی ابتدائی تعلیم ہندوارہ کے ایک نجی سکول ایمز میں حاصل کی اور یہا ں سے ہی میں مختلف اخبارو ں اور میگزینو ں کے لئے کالم لکھنے شروع کئے اور میں اس نتیجے پر پہنچ گئی کہ ایک سال قبل میں نے زندگی پر ایک کتاب لکھنے کی شروعا ت کی جو اب مکمل ہوگئی ‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ انسان زندگی کو خود سے الگ نہ سمجھے اور اپنی زندگی میں دوسرو ں کی نقل نہ کرے ۔انہوںنے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچو ں کو زندگی میں مکمل تعاون فراہم کریں تاکہ وہ اپنی زندگی کو کامیاب بنا سکیں ۔