جے پور// راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے نکالے گئے ڈپٹی وزیراعلی سچن پائلٹ کو نکما قراردیتے ہوئے کہاکہ پائلٹ نے کانگریس کے پیٹھ میں خنجرگھونپا ہے ۔مسٹرگہلوت نے کل یہاں میڈیا کوبتایا کہ مسٹرپائلٹ کو پارٹی نے بہت کچھ دیا۔ انہیں 25 برس کی عمر میں رکن پارلیمنٹ، 26 کی عمر میں مرکزی وزیر بنایا۔ اس طرح تقریبا 30 برس کی عمر میں انہیں ریاستی صدر بنایا گیا۔اس کے باوجود انہوں نے جو کیا وہ بہت بدقسمتی کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسٹرپائلٹ کافی عرصے سے سازش رچ رہے تھے اور10 مارچ کو یہ سامنے بھی آگیا تھا۔ اس وقت ان کی سازش ناکام ہوگئی۔مسٹر گہلوت نے بتایا کہ مسٹر پائلٹ حامی اراکین اسمبلی کے ساتھ اپنے والد راجیش پائلٹ کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کرنے گئے اوروہیں سے اراکین اسمبلی کوانہیں دہلی لے جانا تھا۔ ان کی سازش کے بارے میں بتاتا رہا ہوں۔ لیکن کسی نے یقین نہیں کیا۔انہوں نے بتایا کہ وہ بہت اچھی انگریزی اور ہندی بولنے والے اچھے چہرے کو لے کر عوام میں اچھی شبیہ بنانا چاہتے تھے لیکن حقیقت مختلف تھی۔ ریاستی صدربننے کے بعد پہلی مرتبہ میں ہی انہیں دکھایاگیاکہ صدر کے آتے ہی لوگ کھڑے ہوجائیں۔ چاہے وہ ان سے زیادہ سینئر کیوں نہ ہوں۔ شخص سے عہدہ کتنا بڑا ہوتاہے یہ انہوں نے دکھانے کی کوشش کی۔یواین آئی