عظمیٰ نیوزڈیسک
قاہرہ//مصر میں عام طور پر رائج ایک معمولی بے احتیاطی نے پورے خاندان کی جان لے لی۔ موبائل فون کے چارجر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ اس وقت لگی جب گھر کے 4 افراد سو رہے تھے۔ چاروں افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔المناک کہانی اس وقت شروع ہوئی جب خاندان کے سربراہ نے سوتے ہوئے اپنا موبائل فون چارجر پر رکھ دیا اور اسے معلوم نہیں تھا کہ یہ غلط عادت اس کے پورے خاندان کی زندگی ختم کرنے کا سبب بن جائے گی۔ جب وہ سو رہے تھے چارجر کی وجہ سے بجلی کا شارٹ سرکٹ ہوا اور گھر کے اندر آگ بھڑک اٹھی۔ آگ والدین کے کمرے میں لگی اور اس نے انہیں موقع پر ہی ختم کر دیا اور بچے دم گھٹنے سے ہسپتال منتقل کیے جانے کے بعد چل بسے۔قاہرہ کے جنوب میں واقع گیزا گورنریٹ میں سکیورٹی سروسز کو فیصل کے علاقے میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔