سرنکوٹ// سرنکوٹ کی پنچایت درہ سانگلہ میں جمعہ کے روز ہوئی طوفانی بارش کی وجہ سے منریگا سکیم کے تحت تعمیر ہوئی رابطہ سڑک پر پسی گر آئی ہے جس کی وجہ سے ایک رہائشی مکان بھی پسی کی زد میں آگیا ہے ۔مقامی لوگو ں نے بتایا کہ زمین کا ایک بڑا حصہ کھسک گیا جس کی وجہ سے جہاں رابطہ سڑک پوری طرح سے بند ہو گئی وہائیں سڑک کا حفاظتی باندھ کھسک جانے کی وجہ سے ایک رہائشی مکان بھی زد میں آگیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ زمین کھسکنے کی وجہ سے محمد اقبال کی زمین و فصل تباہ ہو گئی ہے جبکہ سڑک کی دوسری جانب محمد اکرم کا رہائشی مکان بھی سڑک کے حفاظتی باندھ کی زد میں آگیا ہے ۔مقامی معززین و پنچایتی اراکین نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سڑک کا حفاظتی باندھ ترجیح بنیادوں پر تعمیر کروایا جائے تاکہ رہائشی مکان کو منہدم ہونے سے بچایا جاسکے اور رابطہ سڑک کو جلدازجلد بحال کیاجائے ۔