راجوری//وزیر برائے خوراک ، شہری رسدات وامورصارفین وقبائلی امور چوہدری ذوالفقار علی نے کہاکہ اسلام امن ، بھائی چارہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مذہب ہے ۔انہوںنے ان خیالات کا اظہار کوٹرنکہ میں مسجد اور عیدگاہ کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے وزیر نے کہاکہ اسلام ہمیں یہ درس دیتاہے کہ ایک مسلمان ہمیشہ دوسروں کی مدد کیلئے تیار رہے ۔انہوںنے کہاکہ مسجد اور عید گاہ کی تعمیر لوگوں کی دیرینہ مانگ تھی تاہم اس کیلئے اراضی دستیاب نہ تھی لیکن ضلع و مقامی انتظامیہ نے زمین واگزار کروائی ۔ انہوںنے انتظامیہ کمیٹی پر جلد تعمیرشروع کرنے پر زور دیا۔ وزیرموصوف نے کہاکہ عیدگاہیں اور مساجد مذہبی ادارے ہیں جہاںسے امن و بھائی چارے کی آواز بلند ہوتی ہے ۔ اس دوران انہوںنے نماز جمعہ بھی ادا کی ۔ اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری ، ایگزیکٹو انجینئران نثار خان اور منشی خان ، تحصیلدار محمد رفیق ، اے ڈی جاوید اقبال اور بی ڈی او امتیاز احمد بھی موجو دتھے ۔