پونچھ//پنچایت دیگوار کے دور دراز علاقہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے بھارتی جنتا پارٹی کے ضلعی صدر انجینئر محمد رفیق چشتی نے شرکت کی۔ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح کرنے کے بعد محمد رفیق چشتی نے نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نوجوانوں کو اپنے رقومات سے پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل بھی انسان کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو منشیات جیسی لعنت سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے ارد گرد کوئی نوجوان منشیات کا شکار ہے تو اس کی اطلاع اس کے گھر والوں کو یا پولیس کو دیں تاکہ اس کا بروقت علاج کروایا جا سکے۔ نوجوان کرکٹرز نے چستی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ایسے سیاسی رہنما کا ساتھ دینے کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہے۔سرپنچ حلقہ پنچائت دیگوار پرویندر سنگھ نے بھی نوجوانوں کی حوصلہ افضائی کے لئے انجینئر محمد رفیق چشتی کا شکریہ ادا کیا۔