جموں //جموں میں دیوالی کے تہوار کی آمد کے سلسلہ میں مختلف بازاروں میں گہما گہمی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔جموں شہر کے بیشتر حصوں میں دیوالی کی تیاریوں کے سلسلہ میں لوگوں کی بھاری تعداد خرید و فروخت میں لگی ہوئی ہے ۔لوگ تہوار کی آمد کے سلسلہ میں مٹھا ئیوں ،کپڑوں کے علا وہ دیگر اشیاء خوردنی کی خریداری کیلئے بازاروں کا رخ کر چکے ہیں جس کی وجہ سے مختلف گلیوں اور دکانوں پر بھاری رش ہو گیا ہے۔ اپنے کاروبار میں مصروف دکاندار ،ریڑی فروش تجارت کو سجانے میں لگے ہوئے ہیں ۔بھاری رش کی وجہ سے مختلف بازاروں میں سے نکلنے کے راستے تنگ ہو چکے ہیں ۔