عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر//سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ کشمیر نے ’’ میری مٹی ، میرا دیش ‘‘ کے تھیم کے تحت ’’ آزاد ی کا اَمرت مہااُتسو‘‘ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر کل یہاں اِی اینڈ ٹی کمپلیکس سولنہ سری نگر میں ’’ دیرپا ترقی ‘‘ کے موضو ع پر ایک تقریری مقابلے کا اِنعقاد کیا۔وادی کے مختلف سرکاری سکولوں کے طلباء نے تقریری مقابلے میں شرکت کی۔پروگرام میں کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ڈاکٹر رشمی سنگھ ، ایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکسز کشمیر شکیل مقبول ، ڈی سی اَنفورسمنٹ سینٹرل پرویز احمد رینہ ، ڈی سی ریکوری اینڈ آئی ٹی ، ڈی سی اپیل II ، اسسٹنٹ کمشنروں، سٹیٹ ٹیکسز اَفسر وں ، اِنسپکٹروں، ایس آئیز ، اساتذہ اور دیگر اَفسران نے شرکت کی۔اِ
س موقعہ پر ڈاکٹر رشمی سنگھ نے کہا کہ اِس تقریب کا بنیادی مقصد تعلیمی اَقدامات کو فروغ دینا ہے۔ اِس تقریب سے سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ کا مقصد طلباء اور عام لوگوں میں دیر پا طریقوں اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل، ریسورس مینجمنٹ کی اہم ضرورت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اِقتصادی ترقی ، ماحولیاتی تحفظ اور سماجی مساوات کے درمیان ہم آہنگ توازن کو محسوس کرنے کے لئے ہمیشہ اِنفرادی اور اِجتماعی کوششوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔محکمہ دیر پا ترقی کو فروغ دینے کے اَپنے عزم میں ثابت قدم ہے اور مستقبل میں بھی اِسی طرح کے دِلچسپ ایونٹوں کے ذریعے اَپنی کوششیں جاری رکھنے کا منتظر ہے۔ایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکسز نے کہا کہ اِس تقریب نے طلباء کو ماحولیاتی تحفظ اور سماجی و اقتصادی ترقی کے وسیع اہداف کے مطابق اَپنی کمیونٹیوں میں دیر پا ترقی کے حصول کے بارے میں اَپنی معلومات اور خیالات کو بیان کرنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس کا سہرا اَساتذہ اور احساس فائونڈیشن کو جاتا ہے کہ اُنہوں نے طلباء کی پرجوش شرکت کو قابل بنایا اور اُنہیں اِس دِن ے اہم ترین مسئلے پر بات کرنے کا مواقع فراہم کیا۔بعد میں کمشنر سٹیٹ ٹیکسز نے طلباء کو پروگرام میں شرکت کرنے پر مومنٹوز اور توصیفی اَسناد سے نوازا ۔محکمہ نے رنگولی سازی کے مقابلے اور ’میری مٹی ، میرا دیش ‘ کے موضوع پر سکٹ میں حصہ لینے والے ملازمین کو توصیفی اَسناد سے بھی نوازا۔