تھنہ منڈی // جموں۔ پونچھ براستہ دیرہ گلی سڑک ٹریفک کیلئے بحال ہوگئی ہے ۔ یہ راجوری کو پونچھ سے ملانے والی متبادل روڈ ہے جو گزشتہ دنوں ہوئی برفباری کے بعد بند ہوگئی تھی ۔ پیر اور منگل کی مسلسل برف باری کی وجہ سے دیرہ گلی کے مقام پر ڈیڑھ سے دو فٹ تک برف گری تاہم بدھ کے روز محکمہ گریف نے مزدور اور مشینیں لگاکر سڑک سے برف ہٹوائی اور اسے قابل آمدورفت بنایاگیا۔گریف کے ایک اہلکار نے بتایاکہ بدھ کے روز بعد سہ پہر سڑک کو گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بحال کردیا گیا۔یہ سڑک بند رہنے کی وجہ سے تھنہ منڈی سے بفلیاز اور دیگر علاقوں کو آنے جانے والے لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑا ۔