دہلی پبلک اسکول بڈگام کی کراس کنٹری دوڑ کااہتمام

بڈگام//دہلی پبلک اسکول بڈگام نے سنیچروار کوچھٹی سے نویں جماعت کے طلباء کیلئے کراس کنٹری دوڑ کااہتمام کیا۔نشاط سے ڈک پارک حضرتبل تک اس دوڑ میں 1000طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔دوڑ کو احسن طریقے سے منعقدکرانے کیلئے تمام لازمی اقدام کئے گئے تھے اور پولیس اور محکمہ ٹریفک نے بھی اس میں سرگرم رول اداکیا۔طلباء نے اس دوڑ سے لطف اُٹھایاکیونکہ یہ سخت ترین سرما کے بعد یہ اُن کی پہلی آوٹ ڈور سرگرمی تھی ۔ اسکول کی پرنسپل نے دوڑ کوہری جھنڈی دکھا کرروانہ کیا ۔دوڑ کے اختتام پر سبھی شرکاء کو ہلکاناشتہ فراہم کیاگیا۔