دہلی ماڈرن پبلک سکول پانپور میں دوڑ مقابلہ

سرینگر//دہلی ماڈرن پبلک سکول پانپور کی طرف سے کل طلباء اور طالبات سالانہ دوڑ کا اہتمام کیا گیا ۔سکول کیمپس سے پوشہ بونی تک اس دوڑ مقابلہ میں حصہ لینے والے طلاب کو بعد میں انعامات سے نوازا کیا ۔مقابلہ میں کفایت مقبول چھٹی جماعت نے پہلی ،سید نوید الحق (میٹرک ) نے دوسری اور محمد شاہد (چھٹی جماعت) نے تیسری جبکہ طالبات میں طیبہ ریاض ،بٹ کبرا اوراریربا ریاض نے بالترتیب پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔مقابلہ میں کفایت مقبول کو سب سے کامیاب قرار دیا گیا ۔