مشتاق الحسن
ٹنگمرگ//گورنمنٹ ہائی سکول وارہ پورہ ٹنگمرگ کے احاطے موجود بوسیدہ درخت کی موجودگی سے بچوں اور سٹاف کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ٹنگمرگ قصبے سے سات کلومیٹر دور گورنمنٹ ہائی سکول وارہ پورہ کے احاطے میں دہائیوں پرانے بوسیدہ درخت کی موجودگی سے سکول میں زیر تعلیم طلاب اور سٹاف عملے کو ہر وقت خطرہ لاحق رہتا ہے کیونکہ یہ درخت کبھی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے اگرچہ سکول سٹاف اور گاوں والوں نے متعد بار محکمے جنگلات ٹنگمرگ کو اس بوسیدہ درخت کو کاٹنے کی استدعا کی تھی تاہم محکمہ جنگلات درخت کاٹنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کررہا ہے جس کے نتیجے میں سکول میں زیر تعلیم طلاب اور سٹاف کو ہمیشہ یہ خطرہ لگا رہتا ہے۔لوگوں نے محکمہ جنگلات سے اپیل کی ہے کہ سکول احاطے میں موجود درخت کو فوری طور کاٹنے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔تاکہ جان و مال کی حفاظت یقینی بن جائے۔