عظمیٰ نیوزسروس
ڈوڈہ //ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ اودے نے پنچایت دھیراجا (بھدرواہ) میں نو تعمیر شدہ ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر کی عمارت کا اِفتتاح کیا۔اِفتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چودھری دل میر، سی اِی او بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی بال کرشن، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عبدالحمید زرگر، بلاک میڈیکل آفیسر تحصیل دار اور بی ڈی او نے شرکت کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے سینٹر کی عمارت کا معائینہ کیا، بنیاد ی ڈھانچے اور اس کی رہائش کی گنجائش کا جامع جائزہ لیا۔یہ اہم سہولیت کمیونٹی کو صحت کی بہترین سہولیت فراہم کرنے کے حکومتی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔فزیکل اِنسپکشن کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمشنر نے صحت عملے کے ساتھ بات چیت کی ۔ اِس بات چیت نے ہیلتھ کیئر سینٹر کے کا م کاج اور صحت حکام کے مابین تال میل کا جائزہ لینے میں اہم کردار اَدا کیا۔اُنہوںنے صحت کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ عوام کے وسیع تر مفاد میں مراکز کے مؤثر کام کاج کے لئے مشن موڈ میں کام کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے عوام کو معیاری اور بروقت صحت سہولیات کی اہمیت پر زور دیا۔ اس میں عملے کے ارکان کے درمیان مسلسل ہم آہنگی، ضروری طبی وسائل کی دستیابی کو یقینی بنانا اور اعلیٰ معیار کی صحت خدمات کی فراہمی کے عزم کو برقرار رکھنا شامل ہے۔ مسلسل بہتری پر سٹریٹجک توجہ ایک دیرپا اور مؤثر ہیلتھ کیئر کے نظام کے لئے ڈی ڈی سی کے ویژن کو اُجاگر کرتی ہے جو طبی مرکز کے ذریعے خدمات اَنجام دینے والے علاقوںکی فلاح و بہبود پر مثبت اَثر ڈالتی ہے ۔