مینڈھر//مینڈھر میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے ایک شدید زخمی کو ضلع اسپتال راجو ری منتقل کیاگیاہے ۔مینڈھر کے علا قہ کو ٹا ں میںایک تیز رفتار ویڈیو کو چ نے مو ٹر سائیکل سوار کو ٹکر ما ر دی جسکے نتیجہ میں وہ بر ی طر ح زخمی ہوا ۔ زخمی فر د کو فو ری طو ر پر لو گو ں نے سب ضلع اسپتال مینڈھر پہنچایا جہا ں ڈاکٹروں نے اسے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ضلع اسپتال راجو ری منتقل کر دیا۔زخمی شخص کی پہچان رام کما ر ولد پر شوتم کما ر سکنہ راجو ری کے طور پر ہو ئی ہے ۔ایک اور حا دثہ میں ایک تیز رفتار مو ٹر سائیکل سوار نے راہگیر عورت کو ٹکر ما ر کر بر ی طر ح زخمی کر دیا جس کا علا ج سب ضلع اسپتال مینڈھر میں چل رہا ہے ۔ مینڈھر با زار میں عورت سڑک کے کنا رہ پر چل رہی تھی کہ ایک تیز رفتار و ٹر سائیکل سوار غلط سمت سے آیا اور عورت کو ٹکر مار دی ۔زخمی خاتون کی پہچان ریشم جان سکنہ گا ئنی کے طور پر ہو ئی ہے ۔اس ضمن میں مینڈھر پو لیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔