عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو دو آئی اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرریوں کا حکم دیا۔ سب ڈویژنل مجسٹریٹ اوڑی شوبھنکر پرتیوش پاٹھک، 2022 کے آئی اے ایس افسر کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور انہیں ایل جی آفس میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ کوکرناگ پرنس کمار(آئی اے ایس 2023) کا تبادلہ کر کے انکی سب ڈویژنل مجسٹریٹ، اوڑی کے طور پر تعیناتی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یو ٹی نظام میں آئی اے ایس افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کا اختیار لیفٹیننٹ گورنر کو ہوتا ہے۔