سرینگر //جموں و کشمیر میںیکم اپریل2021 سے شروع ہونے والے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران ایمبولنس سروس 108نے متاثرین کی جان بچانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ دوسری لہر کے دوان 20ہزار سے زائد مریضوں نے ایمبولنس سروس 108 کا استعمال کیا ہے جن میں 12 ہزار525کورونا متاثرین،5ہزار 896حاملہ خواتین،مختلف حملوں میں زخمی ہونے والے 33افراد کے علاوہ دیگر بیماریوں میں مبتلا 1298مریض بھی شامل ہےں۔مفت ایمبولنس سروس 108کے زونل منیجر مشتاق احمد نے بتایا ” کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران بھی ایمبولنس سروس نے کورونا متاثرین کو اسپتال سے گھر اور گھروں سے اسپتال پہنچانے میں اہم رول ادا کیا ہے“۔ انہوں نے کہا کہ 24مارچ 2020کو شروع کی گئی مفت ایمبولنس سروس سے ابتک 71ہزار 973مریضوں کو فائدہ پہنچا ہے جن میں 32ہزار 711کشمیر جبکہ 39ہزار262افراد کا تعلق جموں صوبے سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائدہ اٹھانے والے 71ہزار سے زائد مریضوں میں36ہزار779کورونا متاثرین، 25ہزار391حاملہ خواتین، 942زہر کھانے والوں، بجلی کے جھٹکوں سے زخمی ہونے والے 129،ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والوں 2119،جانوروں کے حملوں میں زخمی ہونے والے 564،خودسوزی کرنے والے 126،جھلسننے والے 208 اور دیگر بیماریوں میں مبتلا 3591مریضوں کو گھروں سے اسپتال اور اسپتال سے گھر پہنچانے کیلئے سہولیات فراہم کی گئی ہے۔ مشتاق احمد نے بتایا کہ کشمیر وادی میں ایمبولنس سروس کا فائدہ اٹھانے والے 32ہزار 711مریضوں میں اننت ناگ ضلع میں 3612، بڈگام میں 4436، بانڈی پورہ ضلع میں 2664، بارہمولہ میں 5023، گاندربل ضلع میں 2361،کولگام ضلع میں2796،کپوارہ میں 5023، پلوامہ ضلع میں 2550، شوپیان ضلع میں 1247، سرینگر 2999مریضوں نے ایمبولنس سروس کا فائدہ اٹھایا ہے۔کشمیر صوبے میں ایمبولنس سروس کا فائدہ اٹھانے والے 32ہزار 711متاثرین میں سے 10ہزار 210دوسری لہر کے دوران مفت ایمبولنس سروسز کا فائدہ اٹھایا ہے۔ جموں صوبے میں ایمبولنس سروسز کا افائدہ اٹھانے والے 39262افراد میں ڈوں میں 2702، جموں میں 6151، کٹھوعہ میں 4204،کشتواڑ میں 2436، پونچھ میں 2579، راجوری میں 5382، رام بن میں 3383، ریاسی میں 3434، سانبہ میں 3807 اور ادھم پور کے 5004مریض بھی شامل ہے۔ جموں صوبے میں ایمبولنس سروسز استعمال کرنے والوں میں 10ہزار453مریضوں نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران سہولیات کا استعمال کیا ہے۔