راجوری //محکمہ صحت کے حکام نے خراب پڑی مشینری کو دوسال کے بعدٹھیک کرواکے ضلع ہسپتال راجوری میں لیپروسکوپک جراحی کاسلسلہ پھر سے شروع کردیاہے ۔میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود بجاڑ نے بتایاکہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے آج تسلیم اختر زوجہ محمد کبیر ساکن ٹھڈی راجوری کی پتہ کے پتھری کاکامیابی سے آپریشن کیا جسے ضلع ہسپتال میںزیر علاج رکھاگیاتھا۔انہوںنے بتایاکہ ڈاکٹروں کی ٹیم کی سربراہی لیپروسکوپک سرجن ڈاکٹر مشتاق چوہدری کررہے تھے جبکہ اس میں سرجن انستھیزیاڈاکٹر بشیر خان اور ڈاکٹر ناہید خان کے علاوہ اشوک کمار ، شاہد بٹ ، ریاض ملک ، محمد پرویز اور سفیر احمد بھی شامل تھے۔ ذرائع نے بتایاکہ لیپروسکوپک کی تمام مشینری پچھلے دو سال سے ناکارہ پڑی تھی جس کو دوسال بعد قابل استعمال بناکرجراحی کا عمل شروع کردیاہے ۔