جموں//پرنسپل ڈگری کالج تھنہ منڈی ڈاکٹرشکیل رینہ نے 19اور 20 مارچ کومنعقدہونے والی دوروزہ نیشنل سائنس کانفرنس کابروشرجاری کیا۔اس موقعہ پر آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران پروفیسر سلیم ایاز راتھرکنوینر، ڈاکٹرارون شرما آرگنائزنگ سیکریٹری،پروفیسرشاجی خان ٹیکنکل ہیڈ، پروفیسررضوان خان ممبر، پروفیسرشوکت علی ممبر، پروفیسرمحمدشوکت ممبراورپروفیسرمقدس کریم ممبربھی موجودتھے۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ڈاکٹر شکیل رینہ نے کہاکہ کانفرنس کے ذریعے محققین، اکیڈمیکشنوں، سائنسدانوں اورطلباء کو اپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کرنے کاموقعہ دیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کانفرنس کاتھیم ’’سائنس فارپیس ڈیولپمنٹ اینڈپراگریس ‘‘رکھاگیاہے۔