نئی دہلی// عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 77.67 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس مہلک وائرس کے سبب 4.30 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 7،766625 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 4،29732 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے اور برازیل دوسرے اور روس تیسرے مقام پر ہے ۔ وہیں اس وبا کی وجہ سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے مطابق امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے مقام پر ہے ۔ ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 11،929 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور اب متاثرین کی مجموعی تعداد 320922 تک پہنچی گئی ۔ وہیں اس دوران 311 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد 9195 ہوگئی ہے ۔ اس وقت ملک میں کورونا کے ایک ہزار 4948 ایکٹو کیسز ہیں جبکہ اب تک 162379 افراد اس وبا سے صحت یا ب ہو گئے ہیں۔ کیسز کے معاملے میں ہندوستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے مقام پر ہے ۔ دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 20.75 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 1،15،436 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 8.51 لاکھ افراد اس وبا سے متاثرہوچکے ہیں اور 42720 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔روس میں بھی کووڈ 19 وبا کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور یہاں اب تک اس وبا سے 5.20 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 6819 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے برطانیہ میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے ۔ اب تک 2.96 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 41،747 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسپین میں اب تک 2.44 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
جنوبی کوریا میں12085افراد متاثر
سیول//جنوبی کوریا میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کوویڈ19) کے 34 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں اوراس کے ساتھ ہی یہاں اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد 12085 ہوگئی ہے ۔جنوبی کوریا کے وبائی کنٹرول اور روک تھام مرکز نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔مرکز نے بتایا کہ پچھلے دو ہفتے سے ملک میں اس انفیکشن کے روزانہ آنے والے معاملوں میں 30 سے 60 کے درمیان اضافہ ہورہا ہے ۔ملک میں ہفتے کو اس جان لیوا وائرس کے 49 نئے معاملے درج کئے گئے تھے اور متاثرین کی تعداد 12051 تھی۔اس میں 277 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 10691 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہوئے ہیں۔
اسرائیل میں3315 کیس مثبت
یروشلم// اسرائل میں کورونا وائرس کے سرگرم معاملوں کی تعداد بڑھ کر 3315 ہوگئی ہے جو 17مئی سے اب تک سب سے زیادہ ہیں۔وزارت صحت نے سنیچر کے روز یہ اطلاع دی۔ وزارت کے مطابق سنیچر کو 177 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی کل سرگرم معاملوں کی تعداد بڑھ کر 18972 ہوگئی ہے جبکہ 47 لوگوں کی صحت میں بہترین آنے سے ٹھیک ہوئے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 15357 ہوگئی ہے ۔اسرائیل میں کورونا سے اموات کی تعداد 300 پر برقرار ہے جبکہ سنگین مریضوں کی تعداد 34 سے بڑھ کر 35 ہوگئی ہے ۔جس میں 129 مریضوں کو حال ہی میں داخل کرایا گیا ہے ۔
چین میں پھردسکت
بیجنگ // چین میں اتوار کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 57 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں جن میں سے 38 مقامی انفیکشن اور 19 باہر سے ہیں ۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے جاری یومیہ رپورٹ کے مطابق مقامی منتقلی کے 36 کیسزبیجنگ میں اور دو صوبہ لیاؤننگ میں درج کئے گئے ہیں ۔ ہیلتھ کمیشن کے مطابق ملک میں اس وبا کی وجہ سے کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے ۔ اتوار کو دو افراد اس وبا سے بازیاب ہوئے اور انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔چین میں اب تک اس وبا کے 83132 کیسز درج کئے گئے ہیں جن میں سے 129 افراد اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ وہیں اب تک 78369 افراد اس جان لیوا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں اور 4634 افراد اس وبا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ چین میں ہفتہ تک باہر سے آئے لوگوں کے 1827 کیسز درج کئے گئے تھے ، جن میں سے 1744 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے ۔ وہیں 83 غیر ملکی شہریوں کا علاج بھی جاری ہے ۔ ابھی تک اس وبا کی وجہ سے چین میں ایک بھی غیر ملکی شہری کی موت نہیں ہوئی ہے ۔
روس میں مجموعی تعداد6لاکھ کے قریب پہنچ گئی
ماسکو// روس میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 8835نئے معاملے سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 5,28,964ہوگئی ہے ۔قومی کورونا وائرس نگرانی مرکز کے مطابق اسی مدت میں 119لوگوں کی اس وائرس سے موت بھی ہوئی ہے جسے ملاکر اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 6948ہوگئی ہے ۔ نئے معاملات میں 3198 معاملے ایسے ہیں جن میں متاثرین میں وائرس کی علامات نظر نہیں آرہی ہیں۔
برازیل اموات کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آگیا
ماسکو//برازیل میں کورونا وائرس کووڈ19کے 850000 سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ ملک میں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 42000 سے تجاوز کرگئی ہے ۔یہ اطلاعات برازیل کے وزارت صحت نے دی۔ وزارت صحت نے بتایا کہ برازیل میں کورونا سے اموات کی شرح پانچ فیصد کے آس پاس ہے ۔ برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21704 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران 892 مریضوں کی اموات ہوئی ہیں۔
جرمنی میں اب تک8787افرادلقمہ اجل
برلن//جرمنی میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس (کوویڈ19) سے متاثر 247 نئے معاملے سامنے اائے اور اس وائرس کے انفیکشن سے چھ لوگوں کی موت ہوگئی۔پچھلے دن کے مقابلے میں نئے معاملوں اور ہلاک شدگان دونوں میں کمی آئی ہے ۔روبرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔انسٹی ٹیوٹ کے مطابق جرمنی میں ہفتے کو 348 نئے معاملے سامنے آئے تھے اور 18 مریضوں کی موت ہوئی تھی۔جرمنی میں اس وبا سے متاثرین کی کُل تعداد 186,269 پہنچ گئی ہے۔