دنیا میں کورونا وائرس سے 47.13 لاکھ افراد متاثر، سوا تین لاکھ سے زائد ہلاک

 نئی دہلی// عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 47.13 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر جبکہ اس وبا سے 3.15 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت ہو چکی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق متاثرین کی مجموعی تعداد 47،13،620 ہوگئی جبکہ کل 3،15،185 لوگوں کی اس بیماری سے موت ہو چکی ہے۔
ہندوستان میں بھی کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں 11 ویں نمبر پر ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاک شدگان کی تعداد میں بالترتیب 5242 اور 157 کا اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں اس کے انفیکشن سے اب تک 96،169 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3029 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 36،824 لوگ مکمل طورشفایا یاب بھی ہو چکے ہیں۔