دنیابھر میں2کروڑ93لاکھ افراد کورونا سے متاثر،9لاکھ 30ہزار اموات

 واشنگٹن/ ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی//دنیا میں کورونا وائرس ( کووڈ – 19 ) وبا سے دوکروڑ 88 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 9.22 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کوروناوائرس سے دنیا بھر میں 2،88،92،810 افراد متاثر ہو ئے ہیں اور 922،735 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 65،19،249 سے تجاوز کر گئی ہے اور اب تک 1،94،073 ہلاک ہو چکے ہیں۔ہندوستان میں مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 92،071 کیسز سامنے آنے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 48،46،427 ہوگئی ہے ۔ وہیں اس دوران کورونا کے 1136 مریضوں کی ہلاکت سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 79،722 ہوگئی ہے ۔برازیل میں اب تک 43،30،455 افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 1،31،625 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔روس میں کورونا سے متاثرہونے والوں کی تعداد 10،59،024 ہو گئی اور 18،517 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں کورونا کا قہر مسلسل بڑھتا جارہا ہے اور یہ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے پانچویں نمبر پر آگیا ہے ۔ یہاں اس وبا اب تک 7،22،832 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 30،526 ہلاک ہو چکے ہیں۔ کولمبیا میں اب تک 7،08،964 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 22،924 ہو گئی ۔ وہیں کوروناسے متاثر ہونے کے معاملے میں میکسیکو نے جنوبی افریقہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ یہاں اب تک 6،68،381 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 70،821 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ جنوبی افریقہ میں کورونا کیسز کی تعداد 6،49،749 تک جا پہنچی ہے اور اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15،447 ہوگئی ہے ۔ اسپین نئے کیسز میں اضافے کے بعد اب نویں نمبر پر ہے ، یہاں اب تک تقریبا 5 5،66،326 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29،747 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں ارجنٹینا نے چلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب دسویں نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔ یہاں اب تک 5،55،537 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور ہلاک شدگان تعداد 11،352 ہو گئی ہے ۔چلی میں 4،34،748 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 11،949 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا سے متاثر فرانس میں اب تک 4،02،893 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 30،902 افراد ہلاک چکے ہیں۔ایران میں اب تک 4،02،029 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 23،157 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔وہیں برطانیہ میں کورونا سے 3،70،928 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 41،717 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا کے کیسز کے معا ملے میں بنگلہ دیش سعودی عرب سے آگے نکل گیا ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار 520 تک پہنچ چکی ہے اور 4،733 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب میں کورونا کے 3،25،651 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 4،268 افراد کی موت ہوگئی ہے ۔پاکستان میں اب تک 3،01،481 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 6،379 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا کیسز کی تعداد 2،91،162 تک پہنچ گئی اور 7،056 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ عراق میں متاثرہ افراد کی تعداد 2،90،309 ہو گئی ہے ، جبکہ 8،014 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ یوروپی ملک اٹلی میں 2،87،753 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 35،610 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں اب تک 2،61،737 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 9،354 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ فلپائن میں 2،68،216 متاثر ہوئے اور 4،371 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ انڈونیشیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 2،18،382 تک پہنچ گئی ہے اور 8،723 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ وہیں کورونا وائرس سے ایکواڈور 10،903 ، بیلجیم میں 9920 ، کینیڈا میں 9220 ، بولیویا میں 7344 ، ہالینڈ میں 6292 ، سویڈن میں 5846 ، چین میں 4748 ، رومانیہ میں 4134 ، یوکرین میں 3239 ، گوئٹے مالا میں 2،957 ، پولینڈ میں 2188، پاناما میں 2166 ، میں ہونڈوراس میں 2079 ، سوئٹزرلینڈ میں 2،021 ، اور پرتگال میں 1،867 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔یواین آئی