گول// سنگلدان کے دلواہ چندیل موڑ علاقہ میں ایک ٹریکٹر کو حادثہ پیش آیا جس وجہ سے موقعہ پر ہی ایک نوجوان کی موت واقعہ ہوئی جبکہ اس حادثہ میں دو زخمی ہوئے۔ مقامی لوگوں نے دو سو فٹ گہرے نالے سے نعش کو نکالا اور سڑک پر رکھا اور یہاں پر محکمہ صحت کی جانب سے کوئی ایمبولینس نہیں آئی اور اس نعش اور زخمیو ںکو ایک مہندرا گاڑی میں سنگلدان ہسپتال لے جایا گیا اور گول سے ایمبو لینس منگوائی اور پھر جا کے سنگلدان سے نعش کو گول لے جایا گیا ۔ مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سنگلدان میں اگر چہ ایمبو لینس موجود ہے لیکن وہ ذاتی کاموں کے لئے ہوتی ہے اور ڈرائیور لوگ اسے گھروں میں رکھتے ہیں اور یہاں پر اس ایمبو لینس کو پسنجر گاڑی بنا کر رکھا ہے ۔ انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو کئی دیر تک سڑک پر رکھا گیا اور کوئی ایمبو لینس نہیں آئی اور بعد میں ایک مہندرا یہاں سے گزر رہی تھی اور اسی میں زخمیوں اور نعش کو سنگلدان پہنچایا ۔لوگوں نے ایسے لا پرواہ ڈرائیوروں اور انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی۔