گاندربل//گاندربل پولیس نے دسویں جماعت میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا۔ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پسوال جن کے ہمراہ ڈی ایس پی ڈی آر بھی تھے ،نے گاندربل ضلع سے تعلق رکھنے والے طلاب جن میں پروینہ ایوب ساکن لٹھ وازہ کرہامہ، تبسم گل ساکن ڈار محلہ واتل باغ اور یاسرمعراج ساکن گزربل سے ملاقات کی۔اس موقع پرایس ایس پی گاندربل نے ان کی کامیابی کے لئے والدین اور اساتذہ کے کردار کو سراہا اور طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے مقصد کے حصول کیلئے کوشش کریں۔انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کو توصیفی اسناد اور نقد انعامات بھی پیش کئے۔