دریا میں تیرتی لاش سے بھدرواہ میں افراتفری، لاش بازیاب

بھدرواہ//بھدرواہ قصبہ میں اس وقت افرا تفری پھیل گئی جب آل انڈیا ریڈیو بھدرواہ کے قریب دریا میں ایک لاش تیرتی ہو ئی پائی گئی۔ اطلاعت کے مطابق قصبہ سے 2کلو میٹر کے فاصلہ پر اُدرانہ گائوں کے مقامی لوگوں نے چوبیہ رابطہ سڑک پر ہالیاں نالہ میں اُدرانہ پل کے نیچے ایک کالی ٹی شرٹ میں ملبوس شخص کی لاش دیکھی۔خبر پھیلتے ہی قصبہ کے لوگ لاش کی شنا خت کیلئے موقع پر پہنچے۔ اس دوران ایس ڈی پی او توصیف احمد ٹیم کے ساتھ موقعہ پر پہنچے اور انہوں نے لاش کو سب ضلع ہسپتال بھدرواہ پوسٹ مارٹم اور شناخت کیلئے منتقل کیا۔ایس ڈی پی او نے کہا کہ متوفی کی عمر تقریباً 30سال ہوگی اور ابھی اس کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ایس ڈی پی او نے کہا کہ ہم نے لوگوں کی مدد طلب کی لاش کی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ۔بعد دوپہر متوفی کے لو احقین نے ان کیساتھ رابطہ کیا اورانہوں نے متوفی کی پہچان رمنیک سنگھ ولد ہری سنگھ ساکنہ بوٹلہ سرتنگل کے طور سے کی ہے۔لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد آخری رسومات کیلئے لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی  تا ہم متوفی کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔اس سلسلہ میں بھدرواہ پولیس نے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔