عظمیٰ ویب ڈیسک
بانڈی پورہ/شمالی ضلع بانڈی پورہ کے گریز علاقے میں رواں ماہ دریائے کشن گنگا میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے 10 سالہ بچے کی لاش تقریباً 12 روز بعد ہفتہ کے روز برآمد کر لی گئی۔حکام نے بتایا کہ لاپتہ بچے کی نعش ہفتہ کی دوپہر کنزلوان علاقے میں ڈیم سائٹ کے قریب دریائے کشن گنگا سے برآمد ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ بچہ 6 جولائی کو تلیل کے شیخ پورہ علاقے کے قریب دریائے کشن گنگا میں ڈوب گیا تھا، جس کے بعد پولیس، ریسکیو ٹیموں اور مقامی رضاکاروں نے وسیع پیمانے پر تلاش مہم شروع کی تھی۔
متوفی کی شناخت بابر بشیر ساکن تلیل، بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔حکام کے مطابق قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جائے گی۔
دریائے کشن گنگا میں غرقآب ہونے والے 10سالہ بچے کی نعش12 روز بعد برآمد