راجوری //درہال کے لوگوں نے سڑک کی خراب حالت اور اس پر نکاسی کاکوئی انتظام نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے راجوری۔درہال روڈ ایک گھنٹہ تک بند رہی ۔احتجاج کی قیادت مقامی نوجوان لیڈر عمرمرزا کررہے تھے ۔مظاہرین نے کہاکہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت زیر تعمیر اس سڑک کی حالت شرمناک بنی ہوئی ہے اور متعلقہ حکام کی طرف سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔انہوں نے کہاکہ سڑک کے کچھ حصے بالکل تباہ ہوچکے ہیں جس کے نتیجہ میں انہیں سخت مشکلات کاسامناہے ۔ان کاکہناتھاکہ آج انہوںنے سڑک پر پانی کے نکاسی کا انتظام نہ ہونے پر احتجاج کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ سارا پانی سڑک جمع ہے جس کے اوپر سے چلنا مشکل ہے ۔ احتجاج کو دیکھتے ہوئے تحصیلدار اور ایس ایچ او موقعہ پر پہنچے جبکہ بعد میں ایگزیکٹو انجینئر پی ایم جی ایس وائی نے بھی درہال کا دورہ کیا اور مظاہرین سے بات چیت کرکے انہیں یقین دلایاکہ نکاسی کے نظام میں بہتری لائی جائے گی ۔مذکورہ انجینئر نے بتایاکہ سڑک کے کا م میں تیزی لائی گئی ہے اور انہیں امید ہے کہ اسے مقررہ مدت کے اندر مکمل کرلیاجائے گا۔
درہال۔راجوری سڑک کی حالت شرمناک
