اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ کے ایڈیشنل ضلع بھدرواہ میں 18 سالہ لڑکا درڈو نالہ میں غرقاب ہونے سے موت واقع ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز وکاس کمار (18)ولد گردھاری لال ساکنہ گوتاسہ درڈو نالہ میں نہا رہا تھا جس دوران وہ ڈوب گیا اور موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔ اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی جائے واردات سے کچھ ہی دوری پر مہلک جوان کی لاش کو بازیاب کیا گیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرنے و طبی لوازمات مکمل کرنے کے بعد لاش کو وارثوں کے سپرد کیا گیا۔