عظمیٰ نیوز سروس
جموں//سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کے روز پونچھ ضلع میں سرگرم مشتبہ ملی ٹینٹوں کا پتہ لگانے کے لئے کثیر رقبہ پر تلاشی مہم شروع کی ہے۔حکام نے بتایا کہ یہ آپریشن پونچھ کے مختلف حصوں میں 12 مئی کو تحصیل مینڈھر کے منکوٹ علاقے میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے بعد شروع کیا گیا ، جس میں ایک دراندازی کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ فوج اور پولیس کی ٹیموں سمیت سیکورٹی اہلکاروں نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا، جس میں ضلع کے پانچ سے زیادہ علاقوں کا احاطہ کیا گیا تاکہ علاقے میں سرگرم مشتبہ عسکریت پسندوں کا سراغ لگایا جا سکے۔لائن آف کنٹرول کے ساتھ کرشنا گھاٹی سیکٹر میں درانداز کی ہلاکت کے بعد، حکام کے مطابق، ضلع بھر میں حفاظتی انتظامات کو مضبوط کر دیا گیا ہے، اضافی چوکیاں قائم کی گئی ہیں اور گاڑیوں کی مکمل جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔