ڈوڈہ //گذشتہ روز کشمیر عظمیٰ میں ٹھاٹھری کلہوتران شاہراہ پر واقع ملکپورہ کے مقام پر خستہ حال پل کے حوالے سے شائع خبر کا ایک دن کے اندر ہی دیکھنے کو ملا جب ایس ڈی ایم گندوہ ڈاکٹر پریتم لال تھاپا نے موسلا دھار بارش میں تعمیرات عامہ کے انجینئروں کے ہمراہ اس کا دورہ کرکے محکمہ کو ترجیح بنیادوں پر پل کی مرمت کرنے کی ہدائت دی۔ اس دوران انہوں نے تعمیرات عامہ کو سب ڈویڑن میں سبھی خستہ حال سڑکوں کی حالت میں سدھار لانے پر بھی زور دیا۔واضح رہے کہ دو روز قبل اس پل کو لے کر کشمیر کے فیس بک پیج پر ویڈیو بھی چلائی تھی جبکہ کل یعنی ہفتہ کے شمارے میں تفصیلی رپورٹ شائع ہوئی تھی۔