رام بن میں رابطہ سڑک پر نا جائز تجاوزات
ایم ایم پرویز
رام بن// ضلع ہسپتال ، پولیس سٹیشن اور کورٹ روڈ کمپلیکس کو جانے والی رابطہ سڑک پر جگہ جگہ دکانداروںنے اپنی اشیاء رکھ کر اس سڑک پر ناجائز قبضہ کررکھا ہے اس پر ستم ظریفی یہ کہ کچھ لوگ بھی اس سڑک پر نا جائز طور سے گاڑیوں کو پار ک کردیتے ہیں جس کی وجہ سے عام لوگوں نے خصوصی طورپر سے خواتین اور اسکولی بچوں کی آمد ورفت مشکل بن گئی ہے اگر ان ناجائز تجاوزات کو جلد ہٹایا نہیں گیا تو سڑک حادثات ہونے کا خطرہ ہے جس میں کسی بھی سکولی بچے یا عام شخص کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے مقامی لوگوں نے مزید بتایا کہ ناجائز تجاوزات کی وجہ سے اس سڑک پر ٹریفک جام ایک معمول بن گیا ہے جس کے نتیجہ میں ہسپتال میں علاج کے لئے آنے والے بیماروں کو شدید تکلیف ہورہی ہے۔ ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ گاڑیوں کی غلط پارکنگ کی وجہ سے عام لوگوں خاص طورپر بیماروں کو سخت عذاب ہورہاہے حتی کہ ہسپتال کے مین گیٹ پر بھی غلط پارکنگ کی جاتی ہے ۔ قصبہ کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے استدعاک ی ہے کہ اس رابطہ سڑک پر ناجائز تجاوزات کو جلد از جلد ہٹایاجائے اور غلط پارکنگ کرنے والے اشخاص کے خلاف ضابطے کے تحت کاروائی کی جائے تاکہ عام لوگوں خصوصی طورپر بیماروں اورطلباء کو راحت مل سکے ۔؎
رام بن میں موٹر وہیکلز ایکٹ کی خلاف ورزی
اور لوڈنگ کاسلسلہ جاری، من مانے کرائے وصول
ایم ایم پرویز
رام بن//پبلک ٹرانسپورٹ آپریٹرس ضلع رام بن میں موٹر وہیکلز ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیںکیونکہ ضلع کے تمام روٹوں پر گاڑیوں میں اور لوڈنگ ایک معمول بن گیا ہے۔مسافروں کا مبینہ طور سے اور لوڈنگ اور مقرر کردہ سے زیادہ کرایہ وصول کرنے کا الزام ہے۔ان مسافروں کا یہ بھی الزام ہے کہ اے آر ٹی او اور محکمہ ٹریفک کے اہلکار اس کے خلاف کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں لا رہے ہیں۔ان مسافروں کا یہ بھی الزام ہے کہ ٹریفک پولیس اور اہلکار وں کے نظروںسے بھی اور لوڈنگ جاری ہے لیکن وہ انکے کلاف کوئی کاروائی نہیں کر رہے ہیں۔مسافروں کے مطابق قومی شاہراہ پر ٹاٹا سوموز اور میجک آٹو اور آٹو رکھشا بغیر کسی روک کے ٹریفک خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔ٹریفک پولیس اور اے آر ٹی او شاہراہ پر گاڑیوں کی چیکنگ نہیں کرتے ہیں۔دیہات میں بھی تمام سڑکوں پر چلائی جارہی وہیکلز سر عام ٹریفک خلاف ورزیاں کرکے اور لوڈنگ کرتے ہیں،جس سے مسافروں کو کافی دقتوں کا سامنا ہوتا ہے۔ان لوگوں کا یہ بھی الزام ہے کہ گاڑیوں کی گنجائش سے دوگنا مسافر گاڑیوں میں سوار کئے جاتے ہیں جس سے ان دیہات میں سڑک حادثات کے خطرات میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔عام لوگوں کی یہ بھی شکایت ہے کہ ضلع کے مختلف روٹوں پر چل رہی گاڑیاں اپنی مرضی کے حساب سے کرایہ وصول کرتے ہیں ۔اگرچہ لوگوں نے یہ مسلہ کئی مرتبہ متعلقہ اہلکاروں کے ساتھ اُٹھایا ہے تاہم کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔اس سلسلہ میں مختلف روٹوں پر قائم کئے گئے ناکوں کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہے اور وہ فقط دھوکہ ہیں۔
پروفیسربھیم سنگھ کاضلع ریاسی کادورہ
عوام سے قوم پرستی اور سیکولر ہندستان کا پیغام پھر سے دینے کی اپیل
ریاسی//نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے پارٹی کے سینئر لیڈروںساتھ ریاسی ضلع کے کنٹرول لائن پر واقع پونی کا دورہ کیا ۔ اس دوران انہوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ملاات کی جو 1998میں کارگل جنگ کے بعد سے ریاسی کے ٹوٹے پھوٹے کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں تقریباًً 200 مقامی کنبوں کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ۔ ڈوڈہ ، ادھمپور، ریاسی، راجور ی اور دیگر مقامات کے لوگوں کو بھی نقل مکانی کرنے پر مجبور کیا گیاتب سے یہ کنبے مایوسی اور بھوکمری کے شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنتھرس پارٹی واحد پارٹی ہے جو ان لوگوں کے بقا کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ان میں سے بیشتر (تقریباًً 900کنبے) جیوتی پورم ہائیڈل پروجیکٹ کے ملازمین ہیں اور ریاسی۔تلواڑہ کے ٹوٹے پھوٹے کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔پروفیسر بھیم سنگھ نے انیتا ٹھاکر (جنرل سکریٹری)، شنکر چب اور بلوان سنگھ ، جگدیو سنگھ اور دیگر کے ساتھ پونی کے مہاوشنو یگیہ کابھی دورہ کیاجس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری معروف سنت سوامی بال یوگیشور، اچاریہ پنڈت کلیپ رینا اور دیگر سنبھالتے ہیں۔سوامی بال یوگیشور نے شال ، مٹًائی اور پھول پیش کرکے پنتھرس پارٹی کے لیڈروں کا استقبال کیا۔پروفیسر بھیم سنگھ نے نہایت منظم پہاڑی اجتماع سے خطاب کیا ۔ چھٹے اتی مہاوشنو یگیہ میں شرکت کرنے کے لئے مختلف گاووں سے ہزاروں لوگ یہاں پہنچے ہیں۔انہوں نے اکھنور، بھاملا، پونی ، کٹرہ اور دیگر علاقوں کے لوگوںسے بھی بات چیت کی اور انہیں انسانیت او رسیکولرازم کاراست پیغام دیا۔
مدرسہ وجامع مسجدبھبرکمیٹی کااجلاس
پانی کی قلت دورکرنے کامطالبہ
ریاسی//مدرسہ غوثیہ قطب العلوم وجامع مسجدبھبر ریاسی کے اراکین کمیٹی کااجلاس حافظ ریاض احمدرضاامام وخطیب جامع مسجدہذاکی صدارت میں منعقدہوا ۔اس دوران میٹنگ میں مدرسہ اورمسجدکے سلسلے میں مسائل اورجلوس محمدیؐ سے متعلق غوروخوض کیاگیا۔اس دوران مقررین نے کہاکہ جامع مسجدبھبراورمدرسہ غوثیہ قطب العلوم میں پانی کی قلت کے وجہ سے پریشانیوں پرتشویش کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ یہاں پرکئی ہفتوں سے پانی سپلائی نہیں کیاگیاہے اورمحکمہ پی ایچ ای کے ملازمین غفلت کامظاہرہ کررہے ہیں۔ اراکین مسجد ومدرسہ مسلم محلہ بھبرریاسی نے محکمہ پی ایچ ای کے اعلیٰ حکام سے پرزورمطالبہ کیاکہ عیدمیلادالنبی ؐ کے مقدس موقعہ کے پیش نظرمدرسہ اورمسجدہذامیں پانی سپلائی کیاجائے۔
پانی کی اہمیت پر فوج کی جانب سے لیکچر کا اہتمام
کشتواڑ//روئے زمین پر دستیاب وسائل خصوصی طور سے پانی کی اہمیت کے بارے میں عوام میں بیداری لانے کیلئے فوج کی جانب سے ضلع کشتواڑ کے موضع نواپاچی میں ایک لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس میں 240اشخاص نے شرکت کی۔اس دوران شرکاء کو بتایا گیا کہ موجودہ دور میں ساری دنیا میں پانی کی کمی پائی جارہی ہے اس لئے پانی کا منصفانہ استعمال لازمی ہے۔لوگوں نے قدرتی وسائل کی اہمیت اور ان کی قدر دانی کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے فوج کا شکریہ ادا کیا۔
دیسہ میں بیداری صحت اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد
ڈوڈہ //فوج نے ضلع ڈوڈہ کے علاقہ دیسہ میں بیداری صحت اور میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جس کا مقصد دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو طبی سہولیتیں بہم پہونچانا تھا۔اس دوران 225مویضوں کا طبی معائینہ کیا گیا۔اس موقعہ پر فوج کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے مریضوںکا معائینہ کر کے انہیں ادوایات فرہم کیں،اس کے علاوہ اپنے آپ کو بیماریوں سے بچانے سے متعلق پمفلٹ اور مقوی غذا کیپیکٹ تقسیم کئے گئے۔ مقامی لوگوں نے فوج کی اس بے لوث عوامی خدمت کو سراہا۔
گندو کے دھوسہ گائوں میںجانکاری کیمپ کا اہتمام
رفیع چوہدری
گندو // محکمہ زراعت کی جانب سے سب ضلع گندو بھلیسہ کے زون دھرواڑی دھوسہ گائوں میں آتما سکیم کے تحت ایک روزہ جانکاری کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں محکمہ کے ملازمین کے علاوہ مقامی لوگوں و معززین اور خواتین نے بھی شرکت کی ۔اس کیمپ میں خواتین کو محکمہ کے ملازمین کی طرف سے سبزی ،مشرو م کی کاشت کی تربیت دی گئی تا کہ وہ اپنے گائوں میں ان سبزیوں کے ساتھ ساتھ کئی اور سبزیوں کے فائدے اُٹھاے سکیں۔ محکمہ زراعت کے ملازمین نے کہا کہ یہاں کی زمین میں آپ کئی قسم کی سبزی لگا سکتے ہیں جس سے آپ کو فائدہ ملے گا اور کہا کہ محکمہ کی جانب سے خواتین کے لئے کئی سکیمیں شروع کی گئی ہیں جن میں کے سی سی،میٹی کی صحت کارڈر،پی ایم ایف بی وائی سکیم بھی شامل ہے ان مختلف اسکیموں کا آپ بھر پور فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ اس کیمپ کی نگرانی چیف افسر ڈوڈہ سنیل کول،ایس ڈی اے او ٹھاٹھری شامی کوتوال نے کی تھی جب کہ ا نچارج محکمہ زراعت دھرواڑی زون سراجیت سنگھ مہناس اے ای او،ہرش کوتوال نے مقامی خواتین کو جانکاری دی ۔اس دوان لوگوں کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی مقامی افسران کا بھی شکر ادا کیا۔
جنگلات کو بچانے کیلئے جانکاری کیمپ
رفیع چوہدری
گندو//محکمہ جنگلات کے ملازمین کی جانب سے گندو سب ضلع کے چلی گلی بھوٹلی گائوں میں ایک کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ کیمپ کی صدارت زون انچارج محکمہ جنگلات بی او اعجاز زرگر نے کی۔ زرگر نے مقامی لوگوں کو محکمہ جنگلات کے بار ے میں جانکاری دی اور کہا کہ جنگلات کو بچانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ہمیں جنگلات کا بچاو کرنا چاہے یہ ہم سب کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی جنگلات میں لکڑی یا درختوں کو نقصان پہونچانے کی کشش کرے گا تواس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ جنگلات کے رقبہ میں کوئی بھی آگ لگاے تو اسے فوری طور سے بے نقاب کیا جائے تا کہ اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔زرگر نے کہا کہ ہم سب کو درختوں کو بچانا چاہے اور زیادہ درخت لگانے چاہیں۔ مقامی لوگوں نے محکمہ کے ملازمین کو یقین دلایا کہ ہم سب مل کر جنگلات کا تحفظ کریں گے۔ میٹنگ میں ممبر اسماعیل،دین محمد ،محمد حسیںبھی شامل تھے ۔