سرینگر// جنوبی کشمیر کے پنج پورہ پلوامہ کرکٹ اسٹڈئم میں خان سپورٹس نائنہ اور تکیہ بل بجبہاڑہ کے درمیان کھلئے گئے گرینڈ فینالی میچ میں خان سپورٹس نے فتح حاصل کی۔ عاقب کی سربراہی میں خان سپورٹس نائنہ نے کھیل کے ہر میدان میں تکیہ بال کو پچھاڑ دیا اور میچ میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ خان سپورٹس کے عادل گل کو مین آف دی میچ جبکہ تکہ بل بجبہاڑہ کے عامر پولارڈ کو مین آف دی سریز کے انعام سے نوازا گیا۔