یواین آئی
نئی دہلی// خارجہ سکریٹری وکرم مصری ہندوستان اور چین کے درمیان خارجہ سکریٹری نائب وزیر نظام کی میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے 26-27 جنوری کو بیجنگ جائیں گے۔وزارت خارجہ نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔وزارت خارجہ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات میں اس دوطرفہ مذاکراتی نظام کی بحالی کے حوالے سے اعلیٰ سطح پر ایک معاہدہ طے پایا۔ بات چیت میں دونوں ممالک کے سیاسی، اقتصادی اور عوام سے عوام کے مسائل سمیت ہندوستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کے لیے اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔