منجاکوٹ //منجاکوٹ کے حیات پورہ اور گردونواح کے لوگوںنے مقامی سڑک کی تکمیل کرنے پر زور دیاہے ۔ لوگوں کاکہناہے کہ یہ روڈ بہت ہی خستہ بن چکی ہے تاہم اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔ انہوںنے کہاکہ حکام سے کئی بارسڑک کی حالت بہتر کرنے کی اپیل کی گئی لیکن انہوںنے کوئی اقدام نہیں کیا۔انہوںنے بتایاکہ منجاکوٹ سے حیات پورہ ڈاک بنگلہ تک اس کی حالت انتہائی ابتر ہے اور تمام آٹھ کلو میٹر حصہ کھڈوںسے بھرا ہواہے ۔مقامی لوگوںنے کہاکہ اس روڈ کی تعمیر کو شروع ہوئے برسوں بیت گئے ہیں لیکن تکمیل کے بارے میں کچھ پتہ نہیں جس سے حکام کی غیر سنجیدگی کا اندازہ ہوتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ خراب سڑک کی وجہ سے انہیں روزانہ مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے ۔