راجوری //کانگریس پارٹی نے بھاجپا کی مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ حکومت اشیاء ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کی زندگی شدید مشکلات کا شکار ہو گئی ہے ۔راجوری میں پارٹی لیڈران نے ضلع ترقیاتی کونسل کے وائس چیئر مین شبیر احمد خان کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس مشکل وقت میں غریبوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مظاہرین نے کہاکہ مرکزی حکومت عوام کو مشکل وقت میں معیاری سہولیا ت فراہم کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قابو نہیں کیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حالیہ کئی دنوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو تاجارہا ہے ۔مظاہرین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ تیل کیساتھ ساتھ دیگر اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے تاکہ عام لوگوں کی مشکلات کم ہو سکیں ۔