اے ذاتِ لم یزل ہے ہر سمت نام تیرا
ہر اک کو بخش دینا بے شک ہے کام تیرا
کب سے کھڑا ہوں یا رب اب تو کرم تو کر دے
محروم رہ نہ جائے اب یہ غلام تیرا
جب تک ہے جان مجھ میں پیہم رہے زباں پر
ذکرِ انام تیرا ذِکر عظام تیرا
ہر شئے پہ تو ہے قادر ہے اے خالقِ زمانہ
ادنیٰ مقام میرا اعلیٰ مقام تیرا
مکہ ہو یا مدینہ، عرفات یا صفا ہو
افضل ہے اور اعلیٰ ہر انتظام تیرا
گلشن ہو یا کہ صحرا چشمہ ہو یا کہ جھرنا
ہر ایک شئے سے ظاہر ہے فیض عام تیرا
پائے گا فضل رب کا اس سے لقا بھی ہوگی
’’ ہر دم رہے حضوری دل ہو مقام تیرا ‘‘
دامن سعیدؔ اپنا حسنِ عمل سے بھر لے
کر لے عمل وہ پختہ جو بھی ہے خام تیرا
سعیدؔ قادری
صاحب گنج مظفرپور بہار
موبائل نمبر؛ 9199533834