نیوز اینکر امیش دیوگن کے خلاف کیس درج
ممبئی//گذشتہ کل نیوز18 کے ایک شو میں خواجہ غریب نواز ؒ کی شان میں گستاخی کرنے والے نیوز اینکر اور مینیجنگ ڈائر امیش دیوگن کے خلاف مہا راشٹر کے نوڈیڈ ضلع میں کیس درج کیا گیا ہے جبکہ راجستھان میں پہلے ہی ان کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا ہے ۔اے آئی ایم آئی کے کارکن محمد چواس نے پولیس اسٹیشن میں ٹی وی اینکر کے خلاف شکایت درج کرائی ۔ادھرممبئی کے مسلم وکلاء نیوزبراڈکاسٹرس ایسو سی ایشن میں کمپلین داخل کرتے ہوئے لیگل نوٹس بھی بھیجا ہے ۔