سعودی عرب//حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ منگل 27 جون کو ادا کیا جا رہا ہے۔ سال 2023 کے خطبہ حج کیلئے کبار علماء کونسل کے رکن شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن سعید کو مقرر کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
شیخ ڈاکٹر یوسف یوم عرفہ پر خطبہ حج دیں گے، جس کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی متعدد زبانوں میں براہ راست نشر کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد المعیقلی کومسجد الحرام کے مبلغ اور احتیاطی امام کے طور پر مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ڈاکٹر یوسف بن محمد بن سعید ’’امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی‘‘ میں عقیدہ ومعاصر ادیان کے پروفیسر کے عہدے پر فائز ہیں۔
وہ سائنسی کمیٹی برائے قومی تعلیم عامہ سے متعلق سمپوزیم کے چیئرمین اور “ویژن اور خواہشات” کے رکن بھی رہے ہیں۔وہ پانچ سال یونیورسٹی کی مقالہ امتحانی کمیٹی کے رکن رہے۔ دو سال کیلئے یونیورسٹی کی ڈین شپ آف سائنٹفک ریسرچ کی کونسل کے رکن رہے۔ پوسٹ گریجویٹ سٹڈیز کی ڈین شپ کی کونسل کے رکن رہے۔ 1419 ہجری میں امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر بن گئے۔
1423 سے لے کر 1425 ہجری میں وہ یونیورسٹی کے شعبہ عقیدہ و عصری مذاہب کے سربراہ بھی رہے۔