بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر بدھ کی علی الصبح پیش آئے موٹر سائیکل کے ایک حادثے میں پنچاب کے دو سوار زخمی ہوئے ہیں اور انہیں ایمرجنسی ہسپتال بانہال سے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں سے سرینگر کی طرف پنچاب نمبر کا ایک موٹر سائیکل بدھ کی علی الصبح چار بجے بانہال سے قریب چھ کلومیٹر دور شالگڑی چملواس کے مقام سڑک سے لڑھک کر نیچے کھائی میں گر گیا اور اس پر سوار دو افراد زخمی ہوئے جس میں ایک زخمی کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور سی ٹی سکین اور بہتر علاج کیلئے اننت ناگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے زخمیوں کی شناخت جگدیپ سنگھ 35 وجدبسںدر سنگھ گاگو محل تحصیل اجلانہ ضلع امرتسر اور چنٹو ولد ہرمیش پال ساکنہ دھاری وال گرداس پور پنچاب کے طور کی گئی ہے۔اس دوران شاہراہ پر پیڑاہ کے مقام ایک ٹرک سڑک سے نیچے گر گیا تاہم سوار معمولی زخموں کے ساتھ بچ نکلے۔