عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ضلع بارہمولہ میں حادثاتی طور پر فائر ہونے سے ایک خاتون سپیشل پولیس آفیشل ایس پی اوزخمی ہو گئی۔ یہ فائرنگ اچانک ایک سیکورٹی گارڈ کی 12 بور رائفل سے ہو گئی۔حکام نے بتایا کہ خاتون ایس پی او کے کان میں گولی لگی، جب ایس بی آئی کے ایک گارڈ کی بندوق سے حادثاتی طور پر فائر ہوا۔زخمی ایس پی او کی شناخت محمودہ بیگم کے طور پر ہوئی ہے، جنہیں مزید علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ منتقل کر دیا گیا ہے۔دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔