جموں//گزشتہ اپریل کے مہینے میںجموں کشمیرکے ڈوڈہ میں واقع حاجی پبلک سکول کی ساتویں جماعت کی طالبہ کے ہاتھ سے جے کے رولنگ کی مصنف ہیری پورٹر کولکھے ہوئے خط کواس کی استاد نے ٹویٹ کیاتھاجس میں لکھاتھاکہ وہ مصنف سے ملناچاہتی ہیں ، اس کے ردعمل میں دوروزپہلے جے کے رولنگ کی مصنفہ مس رولنگ نے کہاکہ وہ کلثوم کوکچھ بھیجناچاہتی ہے،کلثوم کومس رولنگ کی طرف سے بھیجے گئے تحائف اسے اس کے سکول میں مل گئے ہیں۔ٹویٹ میں لکھاہے کہ یہ تحفے اس کے کلاس میٹس، دوستوں اوراس کے احباب کیلئے ہیں۔تحائف کے پیکیج میں ہاتھ سے لکھاہوانوٹ بھی ہے۔کلثوم کی انگلش ٹیچر صباحاجی باجی نے مس رولنگ کوٹویٹ میں لکھاکہ ہماری خوشیوں کی انتہائی نہیں ہے ۔ہم مس رولنگ کے شکرگزارہیں ۔ٹویٹر پر تحائف کاپیکیج موصول کرتے ہوئے کلثوم اوراس کی انگریزی ٹیچر کی ویڈیوپریاانتھونی نے شیئرکی ہے۔قابل ذکرہے کہ اس سے پہلے 2016 میں جے کے رولنگ کی طرف سے شام کی ایک سات سالہ لڑکی کوہیری پورٹرکی مشہورکتاب کی سائن شدہ کاپیاں بھی تحفے کے طورپردی گئی تھیں۔