عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ،اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری اور اسمبلی ممبران نظام الدین بٹ اور ہلال اکبر لون نے حاجن علاقے میں دریائے جہلم میں 3افراد کے غرقاب ہونے پر گہرے صدمے کا اظہار کیاہے۔ اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ’’حاجن، بانڈی پورہ میں دریائے جہلم میں پیش آئے افسوسناک حادثے، جس میں3 نوجوان جا بحق ہوئے، پر مجھے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ غم کی اس گھڑی میں، میں سوگوار خاندانوں، بالخصوص جاں بحق نوجوانوں کے والدین کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘دریں اثنا، پارٹی کے ضلع صدر شفاعت کاظمی اور سینئر رہنما و سونہ واری حلقہ کے انچارج امتیاز پرے نے بھی اس افسوسناک واقعے اور انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ادھر یشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ،اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری اور اسمبلی ممبران نظام الدین بٹ اور ہلال اکبر لون نے لقمہ اجل بنے افراد کے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے لواحقین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔