سرینگر//ایک اہم پیش رفت کے بطور جے کے بنک کو ملک بھر میںگڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی )وصول کرنے کا اختیار دیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں ریزرو بنک آف انڈیا نے ایک تحریری خط میں بنک کو آر بی آئی کے ایجنٹ کی حیثیت سے گڈس اینڈ سروس ٹیکس کی وصولی کے اختیار کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے۔آر بی آئی خط کے مطابق بنک کو یہ اختیار محکمہ فائنانس وزارت خزانہ حکومت ہند کی جانب سے سفارش کے بعد دیا گیا ہے۔اس پیش رفت پر اپنے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے چیئرمین و سی ای او پرویز احمد نے کہاکہ”ہم آر بی آئی کے فیصلے کا خوش آمدید کرتے ہیں خصوصا اس بات پر کہ اس فیصلے سے ہم اپنے صارفین کو ملک بھر میں جی ایس ٹی کی وصولی کی بہتر خدمات میسر کرسکتے ہیں۔اس سے قبل ہمارے صارفین کو اس طرح کے ٹیکسز دیگر بنکوں میں جمع کرنا پڑتا تھا۔اسکے علاوہ اس فیصلت سے ہماری آمدن بھی بڑھ جائے گی وج جی ایس ٹی کے تحت وصول کئے گئے ٹیکسز پر کمیشن کی صورت میں حاصل ہوگا ۔چیئرمین نے وزیرخزانہ ڈاکٹر حسیب درابو کی رہنمائی اور تعاون کے علاوہ مرکزی حکومت کی جانب سے بنک پر اپنا اعتماد ظاہر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔جے کے بنک پہلے ہی آر بی آئی کا ایجنٹ ہونے کے ناطے براہ راست ٹیکس وصول کرنے اکا اختیار رکھتا تھا تاہم اب اس نئی کمیونکیشن کی رو سے بنک کو بلواسطہ ٹیکسز کی وصولیابی تک بھی رسائی ملے گی ۔