جموں//جموں میونسپل کارپوریشن نے عدالتی احکامات کی پیروی کرتے ہوئے تجاوزات ہٹانے کیلئے گاندھی نگر،اپسراروڈ اورلاسٹ موڑ میں پولیس کے تعاون سے مہم چلااورفٹ پاتھوں پرکئے گئے قبضے کوہٹایاگیا۔یہ مہم کمشنرجے ایم سی رمیش کمارکی ہدایات پر سیکریٹری سنیناشرما کی قیادت اورچیف انفورسمنٹ آفیسر جے ایم سی راجیش گپتا ، انفورس منٹ افسرجے ایم سی کامنی کیسر،ریونیوآفیسران جے ایم سی پرمودسبھروال، اشونی سودن ،پروین گپتا،سنیل گپتا، ایس ایچ اوگاندھی نگر ،ڈی ٹی آئی گاندھی نگر عملہ جے ایم سی کے ہمراہ شروع کی۔مہم کے دوراج جے ایم سی نے 4 ٹرک سامان مثلاً کونٹروغیرہ جودکانوں کے باہراورفٹ پاتھوں پرلگایاگیاتھاجس کی وجہ سے ٹریفک اورپیدل چلنے والوں کودشواری آرہی تھی کوضبط کیا۔ اس دوران ٹیم نے غیرقانونی طریقے سے لگائی گئی ریہڑیوں ،ہورڈنگس کوبھی ہٹایا۔اس دوران جے ایم سی آفیسران وعملے نے دکانداروں کوہدایت دی کہ نوٹس نمبر 233 پرعمل کیاجائے اوردکانوں کے باہرسڑکوں پرقبضہ نہ کیاجائے۔