موں//جموں میونسپل کارپوریشن میئر چندر موہن گپتا نے پیر کو یہاں امپھلا میں ڈوگرہ شوریہ سمارک کے ترقیاتی کام کا آغاز کیا۔ڈوگرہ شوریہ سمارک کو جموں سمارٹ سٹی لمیٹڈ (جے ایس سی ایل) کی طرف سے ہاؤسنگ شہری امور کی وزارت کے سمارٹ سٹیز مشن کے تحت جدید ترین سہولیات کے ساتھ تیار کیا جا رہا ہے۔چندر موہن گپتا نے کہا کہ ڈوگرہ شوریہ سمارک کو اس وقت کے میئر نے ڈوگرہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قائم کیا تھا۔انکاکہناتھا “اب اسے جموں سمارٹ سٹی لمیٹڈ (جے ایس سی ایل) کے ذریعے سمارٹ سٹیز مشن کے تحت مزید تیار کیا جائے گا‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ جے ایس سی ایل مندروں کے شہر کو ایکو سٹی کے طور پر ترقی دینے کے لیے کئی پروجیکٹوں پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ “کام کی تکمیل کے بعدیہ منصوبہ بزرگ شہریوں کے ساتھ ساتھ صبح کی سیر کرنے والوں کے لیے تفریحی مقام کے طور پر کام کرے گا”۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس پروجیکٹ کے فوائد سے نہ صرف مقامی لوگ مستفید ہوں گے بلکہ ڈوگرہ شوریہ سمارک کی ترقی بھی سیاحوں خاص طور ماتا ویشنو دیوی مندرکے زائرین اور منڈا چڑیا گھر کے زائرین کی توجہ مبذول کرے گی‘‘۔پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے جے ایس سی ایل کے سی ای او راہل یادو نے کہا کہ ڈوگرہ شوریہ سمارک کو سمارٹ سٹیز مشن کے تحت 20 لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “منصوبے کے تحت، ڈوگرہ شوریہ سمارک کے ارد گرد ایک پارک تیار کیا جائے گا جس میں بیٹھنے کی مناسب سہولیات اور بولارڈ ہوں گے”۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دیوار شہداء بھی تعمیر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ’’دیوار پر ڈوگرہ شہداء کے نام کندہ کیے جائیں گے، جو دوسرے شہریوں کو متاثر کریں گے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ جے ایس سی ایل نے 60 افراد کی گنجائش والا ایمفی تھیٹر قائم کرنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلا ہوا مقام شہریوں کے لیے تفریح، پرفارمنس اور کھیلوں کے لیے وقف ہوگا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔