ایجنسیز
فرانس // وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کے روز خوشگوار تبادلہ خیال کیا۔ یہ تقریباً ڈیڑھ سال میں دونوں رہنمائوں کے درمیان پہلی ذاتی ملاقات تھی۔دونوں لیڈروں کے مابین جی 7 سربراہی اجلاس میں ایک مختصر بات چیت ہوئی ہے۔اجلاس کے دوران مودی اور ٹرمپ گرمجوشی سے مصافحہ کرتے ہوئے نظر آئے، جس کے بعد دونوں کے درمیان مختصر گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنما آج یعنی بدھ کو سربراہی اجلاس کے موقع پر دو طرفہ ملاقات کرنے والے ہیں۔فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ انکائونٹر کے دوران دونوں لیڈروں کے درمیان کیا بات ہوئی۔