جموں//میجر جنرل جی او سی 26انفنٹری ڈویژن وجے بی نیئر نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقات کی اور انہیں علاقے میں سیکورٹی صورتحال اور اُن کی ذمہ داریوں کے بارے میں جانکاری دی ۔لیفٹیننٹ گورنر اور جی او سی نے یونین ٹریٹری جموںوکشمیر میں کلہم سیکورٹی ماحول سے متعلق اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔جی او سی نے کووِڈ۔19 کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومت کو فوج کی طرف سے مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔