یواین آئی
ممبئی/کرکٹ کے شائقین کے لیے خوشخبری، 299 روپے یا اس سے زیادہ کے پلان والے موجودہ اور نئے جیو صارفین جیو ہاٹ اسٹار پر مفت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میچوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے ۔ اس لامحدود کرکٹ آفر میں صارفین کو ٹی وی/موبائل پر 90 دن کی مفت جیو اسٹارسبسکرپشن ملے گی اور وہ بھی 4 کے کوالٹی میں۔ اس کا مطلب ہے کہ صارفین 22 مارچ سے شروع ہونے والے آئی پی ایل کرکٹ سیزن کا مفت میں لطف اٹھا سکیں گے ۔ جیو ہاٹ اسٹار پیک 22 مارچ 2025 سے یعنی آئی پی ایل کرکٹ سیزن کے افتتاحی میچ کے دن سے 90 دنوں کی مدت تک کے لیے درست ہوگا۔ اس کے ساتھ جیو فائبر یا جیو ائرفائبر ا مفت ٹرائل کنکشن بھی دستیاب ہوگا۔ الٹرا فاسٹ انٹرنیٹ کا مفت ٹرائل کنکشن 50 دنوں تک مفت ہوگا۔ صارفین 4 کے میں کرکٹ دیکھنے کے عمیق تجربے کے ساتھ گھریلو تفریح سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے ۔ اس مفت ٹرائل کنکشن کے ساتھ آپ کو 800 سے زیادہ ٹی وی چینلز، 11 سے زیادہ او ٹی ٹی ایپس، لامحدود وائی فائی تک رسائی حاصل ہوگی۔ آفر کا فائدہ 17 مارچ سے 31 مارچ 2025 کے درمیان اٹھایا جا سکتا ہے ۔ اس پیشکش کے لیے موجودہ جیوسم صارفین کو کم از کم 299 روپے کا ریچارج کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی، نئے جیو سم کے صارفین کو بھی 299 روپے یا اس سے زیادہ کے پلان کے ساتھ ایک نیا جیو سم لینا ہوگا۔ جن صارفین نے 17 مارچ سے پہلے ری چارج کیا ہے وہ بھی 100 روپے کا ایڈ آن پیک لے کر آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔